8 فروری 2016 - 22:53
اسرائیلی وزیر: ایران کی سرحدیں اسرائیل سے ملنے لگی ہیں

اسرائیل کے وزیر توانائی و آبی وسائل یووال اسٹائنیز (Yuval Steinitz) نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ داخلی بحران اور خانہ جنگی کے مقابل میں شامی حکومت کی کامیابی کا مطلب یہ ہے کہ ایران کی سرحدیں اسرائیل سے متصل ہونے لگی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیر توانائی و آبی وسائل یووال اسٹائنیز (Yuval Steinitz) نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ داخلی بحران اور خانہ جنگی کے مقابل میں شامی حکومت کی کامیابی کا مطلب یہ ہے کہ ایران کی سرحدیں اسرائیل سے متصل ہونے لگی ہیں۔

انہوں ںے مزید کہا: 'داعش کے خلاف شامی حکومت کی کامیابی کا مطلب ہماری شمالی سرحدوں پر ایرانی فوجیوں کی موجودگی ہے۔ یہ بہت بڑا خطرہ ہے۔ ترک اور قبرصی بھی اس سے پریشان ہیں۔ کوئی بھی نہیں چاہتا کہ بحیرہ روم میں ایران کو اپنے پیر جمانے میں کامیابی ملے'۔

مذکورہ صہیونی وزیر کے بیانات سے واضح طور یہ سمجھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی حکومت شام میں تکفیری دہشتگردوں کی مدد کرتی ہے۔ اور اس سلسلے میں اس کا ساتھ سعودی عرب، قطر اور ترکی دیتے ہیں کیونکہ یہ وہ ممالک ہیں جو اسرائیل کی زبان میں ہمیشہ بشار اسد کی برطرفی کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں۔ ان باتوں سے وہابیت کے پروپیگنڈے کا بھی بھانڈہ پھوٹ جاتا ہے کہ جو ایران کو اسرائیل کا دوست بتانے کی کوشش کرتے ہیں۔ کیونکہ اگر ایران اسرائیل کا دوست ہوتا تو انہیں ایران سے اس طرح کا خوف نہ ہوتا۔

.....

/169